کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ۔۔دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بائولنگ کرنے والے پاکستانی بائولر نے سب کو حیران کر دیا

19  ستمبر‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بالنگ کرانے والا دنیا کا واحد پاکستانی بائولر سامنے آگیا ہے، مذکورہ فاسٹ بائولر کے فن کو مزید نکھارنے کے لیے لندن میں اس کی تربیت شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کرکٹر یاسر جان پاکستان موبائل فون سروس کمپنی کے تحت لارڈز میں لگائے گئے کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔جاز رائزنگ اسٹار کیمپ کے تحت سامنے آنے والے دنیا کے منفرد ترین بالر یاسر جان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بال کرانے کی انوکھی صلاحیت رکھتے ہیں۔موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شہباز نے بتایا کہ انگلینڈ میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد یاسر جان کا فن اور بھی نکھر کر سامنے آئے گا۔اس حوالے سے فاسٹ بائولر یاسر جان نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے سامنے لایا جارہا ہے، میں قومی ٹیم میں شامل ہو کر وطن کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔یاسر جان کے حوالے سے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم تک پہنچناہربچے کاخواب ہے ،یاسرجان کے ساتھ ایک سال کام کیا جائے تو ایک بہت اچھا بائولربنے گا۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب محسوس ہوگا کہ یاسر تیار ہوگیا ہے تب اسے سینئر ٹیم میں چانس دیا جانا چاہئے۔کرکٹ کے قوانین کے مطابق ایک باؤلر امپائر اور بلے باز کو مطلع کرنے کے بعد جس بھی ہاتھ سے چاہے باؤلنگ کر سکتا ہے۔تاہم یاسر کس قدر کامیابیاں سمیٹنا ہیں اس کا اندازہ تو اسی وقت ہو گا جب وہ عالمی سطح پر بڑی ٹیموں کے خلاف باؤلنگ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…