’’پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد‘‘ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کا حیران کن رد عمل

14  ستمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کی پاکستان میں آمد پر عوام سمیت کئی اہم شخصیات بھی کافی پرجوش اور خوش نظر آرہی ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی میزبانی کی جارہی ہے، جہاں 7 ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کیا،

جہاں لاہور میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز پر مشتمل ’آزادی کپ‘ کھیلا جارہا ہے۔ایسے موقع پر ظاہر ہے کہ عوام کا جوش ساتویں آسمان پر ہوگا۔گزشتہ رات پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، جس کے بعد ستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے جوش اور خوشی کا اظہار کیا۔جگن کاظم نے میچ کے دوران سٹیڈیم سے اپنی تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ لاہور میں اپنے دوست شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہیں۔اداکار صنم جنگ نے بھی پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے ٹویٹ کی۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیئرا اکرم نے ٹویٹ کی کہ ’گزشتہ رات کا ہر منٹ بالکل ویسا تھا جیسا ہونا چاہیے، ویل ڈن پاکستان‘۔وہ اس دوران اپنے شوہر کے ہمراہ سموسے کھاتے بھی نظر آئیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میچ کے دوران لاہور کی ہوا میں کچھ جادو تھا۔کرکٹرز بھی اپنی خوشی کا اظہار کرنے سے پیچھے نہ رہے۔محمد کیف نے کہا کہ ‘پاکستانی مداح اس طرح کے انٹرنیشنل میچ کا انتظار کب سے کررہے تھے‘۔ عمر اکمل اور کامران اکمل نے بھی پاکستان کے پہلے میچ جیتنے کی مبارکباد دی۔شاداب خان نے کہا کہ ’میری آخری دو وکٹ پاکستان میں پاکستان کے لیے‘۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی پاکستان کے پہلے میچ جیتنے پر عوام کو مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…