آزادی کپ کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل عمران خان نے ایسا اعلان کردیا کہ نجم سیٹھی سمیت پورا پاکستان حیران ۔۔کل کیا ہونے جارہا ہے؟دھماکہ خیز خبر

14  ستمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گےیاد رہے کہ گزشتہ رات سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ الیون نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان کو ہرا دیا تھا۔

آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیلے اور ان کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد نواز، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان ٹیم میں شامل تھے۔ ورلڈ الیون نے پہلے میچ کا اسکواڈبرقرار رکھا۔ آزادی کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنا کر ورلڈ الیون کی ٹیم کو جیت کے لیے 175رنز کا ہدف دیا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 41 رنز کا جارحانہ آغاز دیا، جس کے بعد فخر زمان ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد اور بابر اعظم نے گزشتہ میچ کی طرح ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کروائی لیکن احمد شہزاد 43 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم نے 45 رنز بنائے، عماد وسیم 15رنز بنا سکے جبکہ کپتان سرفراز احمد کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک نے ایک بار پھر 23 گیندوں پر 39 رنز بنا کر پاکستان کا سکور 174رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے پریرا اور بدری نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ورلڈ الیون کی ٹیم نے یہ میچ آخری اوور میں سات وکٹوں سے جیت لیا ، ورلڈ الیون کی طرف سے ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز سکور کیے۔ ہاشم آملہ کے ساتھ تھیسرا پریرا نے بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے ، پریرا نے ورلڈ الیون کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…