ورلڈ الیون کا دورہ ،غیرملکی ٹیموں کی آمد کے بعد اب آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد،زبردست خبر سنادی گئی

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ بحالی کے سفر کا آغاز ہے،پاکستان کرکٹ کے معاملات اسی طرح درست سمت کی جانب بڑھتے رہے تو آئندہ چند سالوں میں آئی سی سی ایونٹ بھی ہوسکتے ہیں،پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے جبکہ کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے بہت زیادہ محنت کی ہے،بھارتی بورڈ رضامند نہیں تو آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتا،

سفارتی سطح پر کوششوں کے بعد ہی پاک بھارت سیریز ممکن ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنجم سیٹھی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ڈیوڈرچرڈسن نے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ورلڈ الیون کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اہم ہے جس پر بہت خوشی ہے۔چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے جبکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ فی الحال ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچزپاکستان میں کرانے پرہے،سب ٹھیک چلتارہاتوآئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتاہے اور آئی سی سی ممبر ممالک کی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی اور چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کمیونٹی کا ایک ناگزیر حصہ ہے اور یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہیں۔ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونے میں ہے۔

کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلوں کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں، جائلز کلارک کی مثبت رپورٹ کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ الیون کو پاکستان بھیجنے کی حامی بھری جب کہ دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی ایک طویل مرحلہ ہے جس کے لیے مرحلہ وار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر ممالک کے دورے اس حوالے سے اہم ہوں گے۔

پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد سے بھی عالمی کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے بھرپور سپورٹ پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں ، پاکستانی عوام کا شکریہ،اتنی تعداد میں آئے اوردونوں ٹیموں کوسپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریزیقینی طورپرپاکستان میں ہرقسم کی بحالی میں مدد گارہوگی کرکٹ فیملی یکجا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک ساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ترجیح دینے کے بات درست نہیں ہے ، پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں جبکہ آئی سی سی کے اندر بھارتی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔پاک بھارت سیریز سیاسی کشیدگی کی وجہ سے نہیں ہورہی ،بھارتی بورڈ رضامند نہیں تو آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتا، سفارتی سطح پر کوششوں کے بعد ہی پاک بھارت سیریز ممکن ہو سکتی ہے جبکہ پی سی بی بھارت کیساتھ سیریزکیلئے بی سی سی آئی سے رابطے میں ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے قرار ہے، جو لوگ پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے ،وہ اپنی کرکٹ اور عوام کی خواہشات کو گلاگھونٹ رہے ہیں، ہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ،اب اگلا ہدف ورلڈکپ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانا چاہتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی ٹیم کو جانتی ہے اور ان کی قدر کرتی ہے جب کہ ڈیوڈ رچرڈسن کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور عالمی کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے قرار ہے، آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ کا انعقاد ممکن ہوا، ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ وہ ٹیمیں جو پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہی وہ نا صرف اپنی کرکٹ کا نقصان کر رہے ہیں،بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والی اپنی عوام کی خواہشات کا بھی نقصان کر رہے ہیں۔

دنیا کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ،اب اگلا ہدف ورلڈکپ ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئی گی،میرے اس پلان کوجائلز کلارک اور آئی سی سی نے بہت سپورٹ کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کل کے میچ میں آئی سی سی زندہ باد کے نعرے بھی لگے۔بھارت کے سیریز کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ان سے بہت ڈائیلاگ کر لئے اب آئی سی سی اس حوالے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ایک سوال کے جواب میں چئیرمین پی سی بی نجم کاسیٹھی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بھی سٹیڈیم موجو د ہے ،کوشش کر رہے ہیں وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ابھی نہ بھی ہو لیکن کم ازکم ایک اچھے پیمانے کی ڈومیسٹک کرکٹ کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔کراچی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف کراچی میں میچز کرواناہے ،اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ سب سے پہلے کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے ،جس پر ڈیڑھ ارب خرچ ہو ں گے۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی جلد خیبرپختون خواکی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے ایم ایو سائن کرے گاکے پی کے گورنمنٹ نے کرکٹ اکیڈمی بنائی ہے یہ اکیڈمی پی سی بی کی نگرانی میں کام کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…