آئی سی سی نے آزادی کپ کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ روپے سے زائد رقم دیدی

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی نے آزادی کپ میں مدد کیلئے پی سی بی کو 12 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو آزادی کپ کے انعقاد میں سپورٹ کر نے کے لئے 12 کروڑ روپے دیئے۔ یہ رقم پی سی بی کی جانب سے عالمی سکیورٹی ادارے کو دی جائے گی جسے اس موقع پر ہائر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں عالمی کرکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان 2016 سے

آئی سی سی سے مطالبہ کر رہا تھا کہ اس کیلئے ایک فنڈ مختص کیا جائے تا کہ نقصانات کا ازالہ ہوسکے، تاہم آئی سی سی نے کسی قسم کا فنڈ بنانے سے انکار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ادارے نے اس بات کا بھی عندیہ دیا تھا کہ وہ مختلف مواقعوں پر کسی نہ کسی مد میں پاکستان کی مدد کریگا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…