ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پاکستانی سابق کرکٹرزخوشی سے نہال

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پراسٹار کرکٹرز بھی نہال ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا جہاں شائقین نے جشن منایا، وہاں سابق کرکٹرزنے بھی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کیا، رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خوشبوہوا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو محسوس کیا جاسکتا ہے، پاکستان دھوم مچانے کیلیے تیار ہے۔وسیم اکرم نے بھی کرکٹ کی بحالی پرخوشی کا

اظہار کرتے ہوئے اس کو مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا اور وقار یونس نے اپنی لاہور روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں وہیں جارہا ہوں جہاں 8 سال پہلے چھوڑا تھا، میرے ساتھ شامل ہوں اور تاریخ بنا ڈالیں۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئرکی جس میں انھوں نے پیغام دیا کہ آج پاکستان کیلیے بڑا دن ہے۔ پاکستان میں یہ کرکٹ کی بحالی ہے، مہمان کرکٹر تمیم اقبال نے اپنی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کیلیے تیار ہورہے تھے، اس دارون ان کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھی جاسکتی تھی۔ڈیرن سیمی نے اپنی سیلفی اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کھیل سے بڑھ کیاور ہیش ٹیگ آفریدی کی طرح لکھا کرکٹ کی ہے لالالا۔ میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس ہوم گرانڈ پر زیادہ ہی پرجوش دکھائی دیے، انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ ملک میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھی باربارخوشی کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…