یاسر شاہ شاہ رخ خان کیلئے کھیلیں گے،معاہدہ طے پاگیا،تفصیلات جاری

6  ستمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی )کیریبیئن پریمیر لیگ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی گئیں ،بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے لیگ سپنر یاسر شاہ سے معاہدہ کرلیا ۔پاکستانی سپنر کیریبیئن پریمیر لیگ کے پلے آف اور فائنلز مرحلے میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں

جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بھی جوہانسبرگ جائنٹس کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان، کامران اکمل، شعیب ملک اور سہیل تنویر سمیت متعدد کھلاڑی کیریبیئن پریمیر لیگ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یاسر شاہ نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا تھا تاہم وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔بعدازاں 2014 میں انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنی عمدہ بالنگ سے جلد ہی دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا لیا اور وہ تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وہ گزشتہ سال عالمی نمبر ایک بالر بھی رہے جبکہ حالیہ عرصے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی 2 سیریز میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں میں سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…