چین کی سرزمین پر بڑا مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو ایسی عبرتناک شکست دیدی کہ مدتوں یاد رکھے گا

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی سرزمین پر بڑا مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو ایسی عبرتناک شکست دیدی کہ مدتوں یاد رکھے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فٹ بال ٹیم نے بھارت کو چائنہ میں 12-0 سے شکست دے دی، پاکستان میں فٹ بال جیسے کھیل پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی اور نہ کوئی خاص کوریج دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس میچ کی خبر بھی کسی چینل نے نہیں چلائی، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین کو اس شاندار فتح کا پتہ نہ چل سکا، چین میں جاری انڈر 18 گوتھیہ فٹ بال کپ میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھارت کی ٹیم

رائزنگ سن سوکر اکیڈمی کو 12-0سے شکست دے دی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں بھارت کے خلاف 7گول کرکے میچ اپنے حق میں کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے حسام خان نے 4، شہریار خان نے 3 اور علی امام نے 2 گول اپنے نام کیے جبکہ نوفل حسین، احتشام اور عبداللہ شاہ نے ایک ایک گول کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چھ میچ کھیلنے ہیں پاکستان نے اب تکچار میچ کھیل لیے ہیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں پاکستان نے چین، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…