پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پھر سب کے دل جیت لئے سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہونیوالے کرکٹر زبیر کے بھائی کیلئے کیا زبردست اعلان کر دیا؟

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مردان کے نوجوان ابھرتے ہوئے کرکٹر زبیر احمد کی گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہونے کی خبر نے جہاں پاکستان کرکٹ کو ایک نقصان پہنچایا وہیں یہ خبر اس کے اہلخانہ کیلئے بھی کسی طوفان سے کم نہ تھی۔ اس موقع پر پی سی بی کی جانب سے بھی ایک تعزیتی پیغام جاری کیا گیا اور زبیر احمد کے گھروں والوں سے

اظہار تعزیت کیا گیا۔ زبیر احمد کی ناگہانی موت کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی سامنے آئے ہیں اور انہوں نے زبیر احمد کے بھائی عزیز کو بھرپور مدد فراہم کرنے اور انہیں ایک بہترین کرکٹ کھلاڑی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے ہیں۔ جاوید آفریدی نے زبیر احمد کی وفات کے بعد ان کے والد کو فون کر کے بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور بھائی عزیز سے بھی بات کی ہے۔ جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ مرحوم زبیر کے کرکٹ کے میدان میں کارنامے دکھانے کا خواب اس کے کے بھائی عزیز کو پورا کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی،پشاور زلمی عزیر کے تمام اخراجات اٹھائے گی اور اسے کرکٹ کھیلنے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کے لیے پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے ساتھ دبئی لیجایا جا ئیگا جبکہ زبیر کی فیملی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مردان سے تعلق رکھنے والے زبیر احمد میچ کے دوران سر پر کرکٹ گیند لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے، زبیر احمد کے چھوٹے بھائی عزیز بھی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے بھائی کی طرح کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…