تمام کھلاڑی جشن منا رہے تھے اور میں۔۔۔! کوہلی کا کیچ چھوڑنے پر شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ اظہر علی کے انکشافات

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام کھلاڑی جشن منا رہے تھے اور میں۔۔۔! کوہلی کا کیچ چھوڑنے پر شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ اظہر علی کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی نے بتایا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بیٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے،

اظہر علی جشن آزادی کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں بیٹنگ کے دوران انجرڈ ہونے کی وجہ سے فیلڈنگ پر نہیں جانا چاہتا تھا مگر ہیڈ کوچ کے کہنے پر میں گراؤنڈ میں چلا گیا اور سلپ پر کھڑا کیا گیا، تھوڑی دیر بعد میں نے پویلین لوٹ جانا تھا کہ اسی دوران میں محمد عامر کی گیند پر کوہلی کا کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گر پڑا۔ اظہر علی نے کہا کہ ابھی میں اٹھا ہی تھا کہ اسی اثناء شعیب ملک میرے پاس دوڑتے ہوئے آئے اور کہا کہ کوئی بات نہیں ہم اسے آؤٹ کر لیں گے، اظہر علی نے مزید کہا کہ عامر کی اگلی ہی گیند پر پوائنٹ پر شاداب نے کوہلی کا کیچ پکڑ لیا، اس موقع پر پوری ٹیم جشن منا رہی تھی اور میں شکر ادا کر رہا تھا، اس میچ میں کیچ چھوڑنے پر محمد عامر نے ان سے سخت ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور کیچ چھوڑنے پر انہیں کچھ کہتے ہوئی بھی نظرآئے تھے، مگر اگلی ہی گیند پر شاداب نے کیچ کرکے عامر کی ناراضی دور کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…