شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف میچ پاکستان کے کس شہر میں کھیلے گا ؟

14  اگست‬‮  2017

کولمبو (این این آئی)سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھلنگا سوماتھی پالا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان کیخلاف ستمبر میں کم ازکم ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق اے سی سی کے اجلاس کے بعد عشائیے کے موقع پر دیے جانے والے بیان میں تھلنگا سوماتھی پالا نے بتایا کہ

میری خواہش ہے کہ میری ٹیم پاکستان جائے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ تھلنگا سوماتھی پالا نے بتایا کہ سری لنکا کے سکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور چیزیں مثبت لگ رہی ہیں۔بیان کے مطابق پورے ملک میں صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے خاص طور پر لاہور کلیئر ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ستمبر میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں اور ہم چاہیں گے کہ اس میں سے کم ازکم ایک میچ لاہور میں کھیلا جائے۔انھوں نے اے سی سی کے ممبران سے کہا کہ وہ تمام ممبران کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ رسک ہمیشہ ہوتا ہے جیسے لندن میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دو حملے ہوئے تاہم آئی سی سی کی سکیورٹی گارنٹی ملنے پر میچ جاری رہے۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کی ترقی کے لیے پورے ایشیائی خطے میں مواقع موجود ہیں۔تھلنگا سوماتھی پالا کا کہنا تھا کہ جب سری لنکا دہشت گردی کا شکار تھا تو وہاں کوئی ٹیم نہیں آنا چاہتی تھی تاہم اس وقت پاکستان اور انڈیا سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے جو اے سی سی کے چیئرمین بھی ہیں شرکاء کو پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر تمام لاجسٹکس اور آپریشنل پلان درست ہوئے تو سری لنکا تین میں سے ایک ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے شہر لاہور میں کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…