کیریئر کے دوران 19 بلے بازوں کو زخمی کر کے واپس پویلین بھیجا تھا‘ شعیب اختر

27  جولائی  2017

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 19 بلے بازوں کو زخمی کیا تھا لیکن ایسے کرنے میں انہیں کبھی مزہ نہیں آیا۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ دنیا کے واحد گیند باز ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ بیٹسمینوں کو زخمی کیا لیکن انہوں نے اس کو کبھی انجوائے نہیں کیا،

سوائے ایک بلے باز کے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کھلاڑی سابق آسٹریلوی اوپنر میتھو ہیڈن تھے، جنھیں میں بری طرح سے گیند مارنے کی کوشش میں رہتا تھا اور ایسا کرنے میں بہت مرتبہ کامیاب بھی رہا لیکن اب ہم بہت اچھے دوست ہیں۔شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 19 بلے بازوں کو زخمی کر کے واپس پویلین بھیجا تھا لیکن وہ بیٹسمینوں کو اپنی تیز رفتار گیندوں سے زخمی کرنے سے قطعی خوش نہیں ہوتے تھے، تاہم آسٹریلیا کے میتھو ہیڈن واحد بلے باز تھے جنھیں بری طرح سے گیندیں مارنے کی خواہش وہ خود کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…