عمراکمل اوراحمد شہزاد۔۔۔ہیڈکوچ مکی آرتھرکی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

26  جولائی  2017

لاہور(آئی این پی)ماضی میں کئی کوچز اور کپتانوں کی گڈبک سے خارج ہونے والے پاکستانی کرکٹرز احمد شہزاد اور عمراکمل ہیڈکوچ مکی آرتھر کیلئے بھی ہیروکے بجائے ویلن بن گئے ہیں۔مکی آرتھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 پر اپنی رپورٹ (آج)جمعرات کو پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ نے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد پرعدم اطمینان کااظہارکیا ہے ،

عمراکمل کے بارے میں کہا ہے کہ اس جیسی مثالیں جونیئرزکے سامنے نہیں آنی چاہییں۔ واضح رہے کہ ماضی میں سابق کوچ وقاریونس اورکپتان مصباح الحق بھی انہی دونوں کھلاڑیوں کے روئیے سے خاصے نالاں تھے ۔ہیڈکوچ کی رپورٹ کی روشنی اور سابق کوچ وقاریونس کی سفارشات کے سبب اب امکان کم ہی ہے کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق ان دونوں نے مستقبل میں حمایت جاری رکھیں۔اظہرعلی کے بطور اوپنر کافی حد تک سیٹ ہوجانے اور فخرزماں کے شاندار کھیل کے سبب احمد شہزادکی ٹیم میں جگہ ویسے ہی نہیں بن پاتی اور رہی سہی کسر ہیڈکوچ کی رپورٹ پوری کردے گی۔اطلاعات کے مطابق ہیڈکوچ نے سینئربولروں کی کارکردگی میں عدم تسلسل پر تشویش کا اظہارکیاہے جبکہ حسن علی کو مثال قرار دیا ہے اور بطوراوپنر اظہرعلی کی کارکردگی اور روئیے کو کافی سراہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے سینئر بولرز کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی نشاندہی کردی ہے، انھوں نے حسن علی کو دوسروں کیلئے ایک مثال قرار دیا،احمد شہزاد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اظہر علی کی پرفارمنس کو سراہا۔کوچ نے فٹنس مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ عمراکمل جیسی مثالیں جونیئرز کے سامنے نہیں آنا چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…