جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کون سا نیا ریکارڈ بنانے والے ہیں، جانئے

14  جولائی  2017

نوٹنگھم (آئی این پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 8رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن جائیں گے۔ 31 سالہ آملہ اب تک 104 میچوں میں 49.03 کی اوسط سے 7992 رنز بنا چکے ہیں جس میں 26 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ان کا بہترین سکور 311 ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ہی بنایا تھا۔ توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 ہزار کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے۔ وہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…