قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کس کو دیدی؟

7  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم شوکت خانم کو دیئے جانے کی اطلاعات زیر گردش ہیں ۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی 1کروڑ روپے کی انعامی رقم شوکت خانم ہسپتال کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

دوسری جانب آئندہ سال پاکستان اور شارجہ میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 50کروڑ روہے درکار ہیں اور ہم نے حکومت پنجاب اور دیگر اسپانسرز سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آٹھ فل ممبرز کو دعوت دی گئی ہے جن میںپاکستان سمیت آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈین جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔سلطان شاہ نے بتایا کہ چار ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے لہٰذا تمام ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ میزبانی شارجہ اور پاکستان دونوں جگہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری 2018 تک شارجہ اور پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…