پسندیدہ مرد کرکٹر کون ہے؟ بھارتی کپتان صحافی کے سوال پر برہم

24  جون‬‮  2017

 اوول (این این آئی) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج صحافی کے سوال پر برہم ہوگئیں ۔خواتین ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے یہ سوال پوچھا تو انڈین کپتان نے اپنے جواب سے ان کو منہ بند کرا دیا۔انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کبھی یہ سوال کسی مرد کرکٹر سے پوچھا ہے؟ کیا آپ نے ان سے پوچھاکہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہیں۔ مجھ سے ہمیشہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے لیکن آپ لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میں اور مرد کرکٹرز میں بہت برا فرق ہے کیونکہ ہم مستقل ٹی وی پر نہیں آتے۔ حال ہی میں بی سی سی آئی نے دو ہوم سیریز ٹیلی ویژن پر نشر کر کے ایک کاوش کی اور سوشل میڈیا پر بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا تاہم کھلاڑیوں کو سراہنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ٹوئٹر پر اکثر صارفین نے متھالی راج کے اس جواب کو خوب سراہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…