”باپ کون ہے؟“ محمد شامی اور دیگر کھلاڑیوں پر فقرے کسنے والے پاکستانی کابھارتیوں نے بعد میں کیا حشر کیا؟افسوسناک انکشافات

23  جون‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے جس کاانکشاف سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیومیں ہواہے اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ بھارتی شہریوں کے ایک گروہ نے پاکستانی قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس ایک شخص پرتشددکیاہے اوربعد میں یہ انکشاف ہواہے کہ اس شخص نے ہی نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سے طنزاً یہ سوال کیا تھا کہ ”باپ کون ہے؟“ ۔

میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم پویلین لوٹ رہی تھی تو وہاں کھڑے اس پاکستانی نے ان پر جملے کسے۔ میچ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ویرات کوہلی وہاں سے گزرے تو وہ کہہ رہا تھا کہ ”اکڑ ٹوٹ گئی اس کی۔“ اس کے بعد محمد شامی اور دیگر کھلاڑی وہاں سے گزرنے لگے تو اس نے کہا ” باپ کون ہے؟“۔جس پربھارتی کھلاڑی تلما گئے اس دوران محمدشامی کوبہت غصہ آگیااوراس نے پاکستانی شہری کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم مہندرا سنگھ دھونی نے انہیں روک لیا۔ تاہم یہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شائد نہیں جانتا تھا کہ ایسا کرنے پر بھارتی اسے سٹیڈیم کے باہر گھیر لیں گے اور تشدد کریں گے اور پھر جب وہ سٹیڈیم سے باہر نکلا تو بڑی تعداد میں وہاں موجود بھارتیوں کے گروہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورلندن پولیس حرکت میں آگئی اوراس پاکستانی شہری کوبچالیااوربھارتیوں کوکنارہ کرنے کاکہا۔دوسری طرف پاکستان سپر لیگ 2017کو داغدار کرنے میں بھارت کا شرمناک ہاتھ سامنے آ گیا ،سنسنی خیز انکشاف کے مطابق سکینڈل کے مرکزی کردار کا تعلق بھارت ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کی ڈوریں کسی اورشخص کے ہاتھ میں تھیں جس کے تعلقات بھارتی بکیوں کے ساتھ ہیں ، اسے بھی پولیس نے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔

ناصر جمشید نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتارہونیوالے پہلے شخص تھے جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ میں مدد فراہم کی، دوسرا گرفتار شخص یوسف انور نامی بی کیٹیگری کا کرکٹر ہے جو گریٹ مانچسٹر کے کئی کلبوں کی جانب سے کھیل چکا ہے،دونوں کو 13 فروری کوسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کو شیفیلڈ سے ایک برطانوی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا، اس شخص کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…