فائنل میں کن دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد میچ جیتنے کا یقین ہوگیاتھا،سرفرازاحمد کاانکشاف

21  جون‬‮  2017

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کرکے 80سے 90فیصد میچ پر گرفت کر لی تھی ، پہلا میچ ہارنے کے باوجود لڑکوں نے بھرپور محنت سے کم بیک کیا اور پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرا زاحمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی کے تمام میچز میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی

جس کا صلہ ٹرافی کی صورت میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمئنز ٹرافی کاپہلا میچ ہارنے کے بعد باقی تمام میچزز میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کر کے کم بیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں بالرز سے بات کی اور انہیں کہا کہ جیسے بلے بازوں نے کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح بالرز نے بھی کارکردگی دکھانی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلے بلے باز کسی بھی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جب ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تو 60فیصد میچ ہمارے ہاتھ میں آگیا تھا اور جب ایم ایس دھونی کو پویلین واپس بھجوایا تو 80سے 90فیصد میچ پر گرفت کر لی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز کا کہنا تھا کہ ٹیموں کا گراؤنڈ کے اند ر اور آؤٹ فیلڈ الگ الگ رویہ ہوتا ہے ۔ گراؤنڈ میں کوئی بھی ٹیم اپنے ملک کے لئے کھیل رہی ہوتی ہے اور باہر اچھے تعلقات ہوتے ہیں۔ بھار تی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی اچھی بات چیت ہے ۔
۔جبکہ دوسری طرف پی سی بی نے نے ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا جس کے لئے 27کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ 10روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ3جولائی سے9ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا جس میں شرکت کے لئے پی سی بی نے 27کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سمیع اسلم ، امام الحق ، صاحبزادہ فرحان ، آصف شاکر ،عمراکمل،فخرزمان ،شاداب خان،

رومان رئیس ،عمرامین،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین،عثمان شنواری ، ثمین گل ، محمد عرفان ، میر حمزہ ، عامر یامین ، فہیم اشرف ،عماد بٹ ،حسین طلعت ، محمد نواز ، آغا سلمان ، وکٹ کیپر کیلئے محمد رضوان اور محمد حسن ، بلال آصف ، محمد حسان اور محمد اسامہ شامل ہیں ۔ تمام کھلاڑیوں 2جولائی کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں رپورٹ کریں گے ۔ یادرہے کہ شاداب خان اور فخر زمان جولائی کے تیسرے ہفتے کیمپ جوائن کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…