شاداب کے اہلخانہ کیساتھ ائیرپورٹ پر شرمناک سلوک

20  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی وطن واپس پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد قومی ہیروز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں کے استقبال کے دوران ایک انتہائی شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی سکواڈ کا اہم حصہ بننے والے شاداب خان کے اہلخانہ ان کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں اندر

جانے سے روک دیا۔ شاداب اور عماد وسیم نے فائنل کے بعد وطن واپس آنے کیلئے اپنے ہوم ائیرپورٹ اسلام آباد کا انتخاب کیا تھا تاہم شاداب خان کے اہل خانہ کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے راول لائونج میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔ شاداب کے بھائی مہتاب نے انتظامیہ کو کئی مرتبہ بتایا بھی کہ وہ شاداب خان کے بھائی ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور شاداب کے اہلخانہ باہر ہی کھڑے رہ ان کا انتظار کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…