مائیکل وان، گریم سمتھ، کمار سنگا کار اور ڈیرن سیمی نے بھارتیوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا

19  جون‬‮  2017

لندن (این این آئی)غیر ملکی کرکٹرز سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شاہینوں کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پیداوار قرار دیدیا۔

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آؤٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی افریقن ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…