فخر زمان پرساتھ نوٹوں کی بارش،مالا مال ہوگئے ،ایک کے بعد ایک اعلان

  اتوار‬‮ 18 جون‬‮ 2017  |  23:17
اوول(آئی این پی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف سینچری بنانے پر کرکٹر فخر زمان کے لئے بلال سٹیل ملز کے سی ای او نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان اور بحریہ ٹاؤن کے مالک کے بیٹے علی ریاض ملک نے فخر زمان کو بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ انعام میں دینے کا اعلان کردیا ۔ اتوارکو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری سکور کرنے پر بلال سٹیل ملز کے سی ای او نے ان کے لئے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک کے بیٹے علی ریاض
ملک نے بھی اعلان کیا ہے کہ فخر زمان کو بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا اور کہا کہ فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ ہمیں ان پر فخر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

0

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔