آئی سی سی چیمپنزٹرافی فائنل،بھارتی سپنرروی چندرن ایشون گھٹنے کی انجری کاشکارہوگئے

17  جون‬‮  2017

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپنرروی چندرن ایشون آئی سی سی چیمپنزٹرافی کے فائنل میچ کی پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کاشکارہوگئے ہیں ۔میڈیارپوٹس کے مطابق بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف فائنل میچ سے قبل پریکٹس کے کررہی تھی تواس دوران روی چندرن ایشون ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں گرگئے جس کی وجہ سے ان کے دائیں گھٹنے پرشدیدچوٹ آئی اوران کوفوری طورپرطبی امدادفراہم کی گئی

اوران کے زخمی ہونے کے باعث بھارتی کرکٹ کاپریکٹس سیشن بھی روک دیاگیا۔اس موقع پربھارتی فزیوپیٹرک فرہارٹ نے ان کوطبی امدادفراہم کی اوران کے گھٹنے کادردکم کرنے کےلئے آئس پیک ان کے گھٹنے پرباندھ دیا۔اس موقع پربتایاگیاکہ روی چندرن ایشون جلدہی نیٹ پریکس میں واپس آجائیں گے کیونکہ بھارت اس موقع پران کومیچ سے باہررکھنے کارسک نہیں لے سکتالیکن دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ وہ شایدگھٹنے کی تکلیف کے باعث فائنل میں بھارت کی طرف سے نمائندگی نہ کرسکیں ۔۔واضح رہے کہ دونوں حریف ٹیموں نے آج نیٹ پریکٹس کی ہے اورمحمدعامرنے بھی اس میں حصہ لیااوروہ فائنل کے لئے فٹ قرارپائے ہیں جس کی تصدیق پاکستانی ہیڈکوچ مکی آرتھرنے بھی کردی ہے ۔ جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ اس بار کوئی افسوس نہیں ہونا چاہیے جیسا کہ انڈیا کے ساتھ پہلے میچ میں ہوا تھا۔انھوں نے آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تک پہنچنا ان کے لیے ناقابل یقین بات ہے اور وہ بھی پہلے میچ میں شکست کے بعد۔انھوں نے کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں نے میچوں کے لیے پوری تیاری کی اور انھوں نے جس معیار کے کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انھوں نے کہا کہ وہ انڈیا کے ٹاپ آرڈر کا نئی گیند سے شکار کریں گے

اور مڈل آرڈر کو دبا ؤمیں ڈال دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اٹیک کرنا پڑے گا۔ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہے اور نئی بال کو ہمارے لیے کام انجام دینا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہے اور انھیں آؤٹ کرنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے مڈل آرڈر کو بہت زیادہ موقع نہیں ملا ہے اور حالیہ دنوں میں انھوں نے دبا ؤمیں بیٹنگ نہیں کی ہے۔ اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ ان کے ٹاپ آرڈر کو آؤٹ کرکے انھیں انتہائی دبا ؤمیں لائیں۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہم حقیقی معنوں میں ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…