چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں ٗحسن علی

17  جون‬‮  2017

اوول (این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کا بہترین باؤلر بننا ان خواب تھا اور وہ مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے فائنل میں بھی فتح گر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔دس وکٹیں لے کر ایونٹ کے سب سے کامیاب باؤلر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے کہا کہ انہوں

نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ہدف متعین کیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلر بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں ٗکوشش کروں گا کہ ایونٹ کے اختتام تک میں ہی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر رہوں۔مجھ پر فائنل یا گولڈن بال ایوارڈ کا کوئی دباؤ نہیں اور کوشش کروں گا کہا گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کر سکوں۔اپنی عمدہ کارکردگی کے بارے میں حسن نے کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ اظہر محمود سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میری آج جو بھی کارکردگی ہے اس میں ان کا سب سے بڑا کردار ہے ٗوہ مجھے جو بھی پلان دیتے ہیں میں اس پر عمل کرتا ہوں جس کی وجہ سے اب تک کامیاب رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی فارم جاری رکھنے کی کوشش کروں گا ٗباقی نتائج اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے منفرد انداز کے حوالے سے سوال پر حسن علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یقیناًیہ جشن منانے کا مختلف طریقہ ہے ٗ اس کو ایسے سمجھیں کہ ایک بم ہے جو پھٹ جاتا ہے اور جو لوگ بھی میری طرح جشن مناتے ہیں ان کا بہت شکریہ ادا کروں گا۔اس موقع پر فاسٹ باؤلر نے پوری پاکستانی قوم اور اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ دعا کریں کہ میں فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اسی طرح چار سے پانچ مرتبہ جشن مناؤں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…