پاکستان کی فتح پرڈیرن سیمی کا ایسا جشن جس سے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی، وقار یونس کو ہنسی قابو کرنامشکل ہو گیا

15  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں این مورگن وہ بلے باز تھے جن کے آئوٹ ہونے پر میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں مڑ گیا تھا۔ اسی دوران جہاں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ اس میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے

وہیں برطانوی سابق کپتان مائیکل وان ، ڈیرن سیمی اور وقار یونس بھی میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ میچ بارے تبصرے کر رہے تھے۔اتفاق سے جب حسن علی نے این مورگن کو آئوٹ کیا تو اس وقت ڈیرن سیمی اپنے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے اور اس سے متعلق تینوں کے درمیان بات چیت چل رہی تھی کہ پاکستان کو یہاں وکٹ کی ضرورت ہے۔ ابھی یہ کہا ہی جا رہا تھا کہ حسن علی کی ایک تیز اور گھومتی گیند پر این مورگن وکٹ گنوا بیٹھے۔ان کے آئوٹ ہوتے ہی ڈیرن سیمی نے خوشی سے ایسا اودھم مچایا کہ ساتھ بیٹھے مائیکل وان کی حالت پتلی ہو گئی جبکہ وقار یونس کیلئے اپنی ہنسی چھپانا مشکل ہو گیا۔ اس موقع پر ویڈیو بناتے ڈیرن سیمی نے حسن علی کی پشاور زلمی سے وابستگی کا بھی ذکر کیا اور پاکستانی ٹیم اور پاکستان کیساتھ ان کی اس درجہ عقیدت اورمحبت نے پاکستانیوں کے دل میں ان کی عزت اور بڑھادی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…