ہاشم آملہ نے سلیم ملک اور جدیجہ نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

12  جون‬‮  2017

برمنگھم (آئی این پی)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران ہاشم آملہ نے پاکستانی بلے باز سلیم ملک کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ بھارتی کھلاڑی رویندر جدیجہ نے اپنے ہم وطن کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ہاشم آملہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھارت کے خلاف میچ میں 35 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے 283 ایک روزہ میچوں میں 5 سینچریوں اور 47 نصف سینچریوں کی بدولت 7170 رنز بنائے تھے جبکہ ہاشم آملہ 25 سینچریوں اور 33 نصف سینچریوں کی بدولت محض 156 میچوں میں 7186 رنز بنا کر سلیم ملک سے آگے نکل گئے۔دوسری جانب اسی میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپنر رویندر جدیجہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔جدیجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ایک وکٹ لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔سچن ٹنڈولکر نے 463 ایک روزہ میچوں میں 154 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ جدیجہ نے 132 مقابلوں میں 154 وکٹیں حاصل کر لیں۔دوسری طرف انگلش کنڈیشنزنے چیمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا، فلیٹ وکٹس اور خراب موسم نے ایسا کمال دکھایا کہ ٹاپ ٹیموں کوابتدائی رانڈ سیہی گھرواپسی کی راہ لینا پڑی، 300سے زائد رنز کا ہدف بھی چھوٹا لگنے لگا۔برطانیہ میں جاری حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں سب ہی رنگ نظرآئے،بولرز نے رنگ کم ہی جمایا،بلے بازوں کا راج رہا۔بارش نے کئی میچوں کا مزہ کرکرا کیا،کئی اپ سیٹس بھی ہوئے اورتگڑے ٹیمیں گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔ پہلے بنگلادیشی ٹائیگرزنے نیوزی لینڈ کی ٹیم

کو چاروں شانے چت کیااوریوں 2015کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔ قسمت آسٹریلیا سے خفا رہی،ان کے تینوں میچوں میں بارش ہوئی،2بے نتیجہ رہے جبکہ تیسرے میں اچھی پوزیشن کے باجود انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔ٹرافی کیلئے فیورٹ تصور کی جانے والی انگلش ٹیم اپنے تینوں گروپ میچوں میں چھائے رہی ۔بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بارآئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…