میچ سے صرف24گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے سب کو حیران کرڈالا،حیرت انگیز دعویٰ

11  جون‬‮  2017

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے لیکن سرفراز الیون اسے شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی امید نہیں تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف معاملہ بالکل الٹ تھا جہاں ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھرپور یقین تھا۔ایک انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، بالنگ اٹیک صلاحیتوں سے مالا مال ہے،

حسن علی کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ عالمی کپ میں براہ راست رسائی اب تقریباً یقینی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاانہوں نے کہا کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے لیکن سر فراز الیون اسے شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور کھلاڑی بھرپور جذبے کیساتھ میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف شکست سے مایوسی ہوئی تھی، مگر اب پاکستانی کیمپ کا موڈ بہت اچھا ہے۔میں سچی بات بتارہا ہوں کہ ہمارے درمیان بہترین گفتگو ہوئی تھی اور اچھی چیز یہ ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب کھلاڑی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ذمہ داری لینا شروع کردیا ہے اور جیسے ہی ایک مرتبہ ایسا ہوتا ہے تو وہ ڈریسنگ روم میں ہی نفسیاتی رکاٹوں کو توڑ دیتے ہیں ۔ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح پر کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں نے انہیںروکا تھا اس پر میں خوش تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے بی ڈی ولیئرز سمیت بڑے بلے بازوں کو جلد آئوٹ کردیا تھا، عماد وسیم نے اے بی ڈی ولیئرز کو کیریئر میں پہلی مرتبہ پہلی ہی گیند پر آئوٹ کرکے ریکارڈ بنادیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھ کر کسی بھی کوچ کے لیے خوشی ہوسکتی ہے اور حسن علی ان میں سے ایک ہیں وہ ایک سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔

مکی آرتھر کا حسن علی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتیںنکھر رہی ہیں اور وہ بہتر آل رائونڈر ہوگا،وہ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کرسکتا ہے وہ بہتر پوزیشن میں ہے جس پر مجھے ان پر فخر ہے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس بابراعظم، عماد وسیم جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد رکھنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…