’’ہم مرنے والوں کیلئے یہ کام نہیں کرتے‘‘ سعودی فٹبال ٹیم کا آسٹریلیا میں ایسا اقدام کہ دنیا حیران رہ گئی

9  جون‬‮  2017

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کی ثقافت کو یورپی ممالک سے مختلف قرار دیا جائے تو کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہو گی ۔ سعودی عرب کی ثقافت اسلامی کے ساتھ عرب خطے کے عین مطابق ہے ۔مگر عرب ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک سے سعودی عرب کی ثقافت ذرا مختلف ہے ۔

اس کی تازہ ترین مثال آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کوالیفائر فٹبال میچ کے دوران دیکھی گئی جب سعودی فٹبال ٹیم نے لندن برج حملے میں مارے جانے والوں کی یاد میں یہ کہہ کر خاموشی اختیار کرنے سے انکار کردیا کہ یہ عمل ان کی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی فٹبال ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کوالیفائر میچ سے قبل لندن برج حملے میں مارے گئے افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کیلئے صف بندی سے انکار کر دیا ۔اس دوران لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کیلئے صف آرا ہے ، کراڈ بھی خاموش ہے مگر گرانڈ میں موجود سعودی کھلاڑی ادھر ادھر بھاگ کر وارم اپ ہو رہے ہیں ۔آسٹریلوی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ انہیں اس کی وجہ صرف یہ بتائی گئی کہ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی سعودی تہذیب سے میل نہیں کھاتی ۔تاہم سعودی ٹیم کے اس اقدام سے فٹبال فینز خاصے رنجیدہ ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل انہیں ہدایت کر دی گئی تھی کہ سعودی ٹیم علامتی خاموشی کے اس عمل میں حصہ نہیں لے گی ۔ فیفا حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں نے اتفاق کیا تھا کہ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے مگر عین وقت پر ایسا نہیں کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ عمل سعودی تہذیب سے مناسبت نہیں رکھتا ۔ واقعے کے بعد آسٹریلیا اور برطانوی فٹبال فینز سوشل میڈیا پر سعودی ٹیم کے موقف اور اقدام پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…