’’ساری بازی ہی پلٹ گئی‘‘پاکستان کی بجائے فیورٹ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر؟

9  جون‬‮  2017

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے ہاتھوں ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور چاروں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔گروپ بی میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد بھارت سمیت ان تینوں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے تھے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود تھا۔

لیکن کل سری لنکا کی بھارت کے خلاف غیریقینی فتح کی بدولت چاروں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اب یہ چاروں ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔گروپ بی کے اگلے دونوں میچز اب کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور بقیہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کی حقدار قرار پائیں گی اور اس لحاظ سے ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار پانے والی بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کوئی ایک ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے باہر جائے گی۔پاکستان کو ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی کیلئے ہر حال میں سری لنکا کو شکست دینا ہو گی۔گروپ بی میں اگلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سوموار کو کھیلا جائے گا جبکہ اتوار کو جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…