جان خطرے میں ۔۔برمنگھم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔۔۔ وجہ انتہائی تشویشناک

25  مئی‬‮  2017

برمنگھم(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے اور ہوٹل تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جس کے بعد برمنگھم میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے آئی سی سی حکام سے کہا تھا کہ مانچسٹر کے واقعہ کے بعد پاکستان ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا جائے اور ٹیم کا ہوٹل بھی تبدیل کیا جائے۔

پاکستانی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے ساتھ دوسرے ہوٹل میں رکھا جائے۔آئی سی سی ذرائع کے مطابق مانچسٹر دھماکے کے بعد ائی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔طلعت علی نے دھماکوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور آئی سی سی سے قومی ٹیم کی سیکورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سیکورٹی مزید بہتر کی جائے اور ٹیم کا ہوٹل تبدیل کیا جائے یا دوسری ٹیموں کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے۔واضح رہے کہ پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…