سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،اہم کرکٹرنے جواب جمع کروادیا، ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن

22  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے ٹریبیونل کے سامنے جواب جمع کروا دیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریبیونل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے کہا کہ پی سی بی کے شواہد پر 78 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروا دیا ہے۔ اپنے گواہوں میں پی سی بی آفیشلز کو بھی شامل کیا ہے، جس سے پوری طرح مطمئن ہیں

پی سی بی نے اپنے ابتدائی شواہد میں کہہ دیا ہے کہ وہ اس سے باہر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریبیونل کی کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہو رہی ہے جس سے پوری طرح مطمئن ہیں، 3 معزز ممبران غیرجانبدار ہیں اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر ہو رہی ہے، کسی ڈیل کی جانب نہیں جارہے۔اوپنر کو اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت مزید بازپرس کیلیے بھی طلب کیا تھا، 4 مئی کو ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن کے وکیل کو الزامات کی تفصیلات، گواہوں کے بیانات، ریکارڈ شدہ انٹرویو اور واٹس ایپ پیغامات وغیرہ کی کاپیز فراہم کی گئیں، اوپنر کو 18 مئی کو جواب جمع کروانا تھا تاہم ثبوتوں کی تفصیلات نہ ملنے کی وجہ سے جواب گزشتہ روز جمع کروایا ہے۔ پی سی بی اوپنر کے جواب پر اپنا مؤقف 25 مئی کو پیش کر سکے گا۔۔واضح رہے کہ شاہ زیب حسن کی اہلیہ عمر امین ، محمد عرفان اور آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کے رکن سٹیو شاہ زیب حسن کے گواہ ہوں گے۔معطل کرکٹر شاہ زیب کرنل ریٹائرڈ اعظم کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔محمد عرفان کے دبئی میں ریکارڈڈ انٹرویو کی کاپی شاہ زیب کو تاحال فراہم نہ کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…