قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کی عمر کیا ہے؟کتنا عرصہ مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

22  مئی‬‮  2017

برمنگھم(آئی این پی) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد 30 برس کے ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 2006 کا انڈرنائنٹین ورلڈکپ پاکستان نے سرفرازاحمد کی قیادت میں جیتا۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیداہوئے اور آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں۔بنگلہ دیش میں منعقدہ انڈرنائنٹین ورلڈکپ 2006 پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتا۔

اکمل برادرز سے مقابلے کی وجہ سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں جلد مستقبل جگہ نہ بناسکے لیکن ان کی محنت رنگ لائی اور گذشتہ 4 سال سے وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔شاہد آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اور اظہرعلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں۔یہی نہیں مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔سرفرازاحمد نے 36 ٹیسٹ میں 2 ہزار 89 رنز 3 سنچریز اور 13 ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ 95 کیچز اور 17 اسٹمپ سمیت 112 شکار وکٹ کے پیچھے بھی کرچکے ہیں۔ 70 ون ڈے میچز میں ان کے بیٹ سے ایک ہزار 568 رنزنکلے۔ جس میں 2 سینکڑے اور 6 ففٹیز شامل ہیں۔ وکٹوں کے عقب میں انہوں نے 62 کیچز اور 22 اسٹمپ کیے۔ 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 359 رنز 2 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، جبکہ 14 کیچز اور 3 اسٹمپ بھی کیے۔سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے 7 میں سے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں 4 ون ڈے کی سیریز میں تین ایک سے فتح پائی۔سرفراز احمد کی عمر تیس سال ہوچکی ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ان کے پاس دو تین سال سے زائدنہیں ایسے میں کرکٹ بورڈ کو کسی ایسے کپتان کی ابھی سے ٹریننگ کرنا چاہئے جو قومی ٹیم کے ساتھ مسلسل سات آٹھ سال چل سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…