چیمپئنز ٹرافی،،قومی ٹیم کے نئے یونیفارم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

  ہفتہ‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2017  |  6:00
برمنگھم(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کے لئے نیا یونیفارم تیار کیا ہے جسے پہن کر قومی ٹیم ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی۔برمنگھم میں جاری قومی کر کٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں  کھلاڑیوں نے نئے یونیفارم میں پریکٹس   کر رہے ہیں ،پی سی بی کی جانب سے جاری  تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کھلاڑی نیا یونیفارم پہنے لندن کے جم میں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے پاکستانی سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہوتے ہی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گیا تھا،ٹرافی سے
قومی ٹیم بنگلہ دیش اور  آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلے گی،ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا،پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے 4 جون کو مدمقابل ہوگا،7 جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے خلاف ان ایکشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

0

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔