پاکستانی ٹیم نے ایسا ریکارڈ بنا دیا جس کی داستان رقم ہو گئی

14  مئی‬‮  2017

کراچی(آئی این پی )پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر2271 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا،اظہر علی 530 اور مصباح الحق 444 ڈاٹ بالز کھیل کر بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے۔تفصیلات کے مطابق کیریبیئنز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم نے خاصی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، ناتجربہ کار حریف کیخلاف بیٹسمینوں نے اب تک

5 اننگز میں ہی2271 ڈاٹ بالز کا سامنا کر لیا،اس دوران ٹیم نے مجموعی طور پر2823 گیندیں کھیلیں۔ جمیکا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئرز نے پہلی اننگز کی652 اور دوسری میں48 بالز پر کوئی رن نہ بنایا، مجموعی طور پر894 گیندوں میں سے 194 پر بیٹسمینوں کا اسکور آگے بڑھا،700 پر اسکور بورڈ ساکت رہا۔ بارباڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں679 اور دوسری میں179 ڈاٹ بالز تھیں،مجموعی 1050 گیندوں میں سے182 پر رنز بنے اور868 ضائع ہوئیں۔ جاری روسیو ٹیسٹ کی پہلی باری میں مہمان کھلاڑیوں نے 879میں سے 703 ڈاٹ بالز کھیلیں، 176 پر رنز بنے۔سب سے زیادہ سست بیٹنگ کرنے والوں میں اظہر علی سرفہرست ہیں، انھوں نے662میں سے530 بالز پر کوئی رن نہیں بنایا، سیریز میں وہ اب تک258 رنز اسکور کر چکے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ38.97 ہے۔ کپتان مصباح الحق نے583 میں سے444 ڈاٹ بالز کھیلیں،انھوں نے اب تک269رنز بنائے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 46.14 رہا، یاد رہے کہ مصباح کیریئر کا ا?خری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انھوں نے جاری میچ کی پہلی باری میں کھاتہ 22 ویں گیند پر کھولا اور پھر51 بالز تک ان کا اسکور 1 ہی رہا، اس کے بعد چوکا لگا کروہ 5 تک پہنچے، وہ اس اننگز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…