بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سے جھگڑا،شاہد آفریدی طویل عرصے بعد پھر بول پڑے

5  مئی‬‮  2017

ممبئی(آئی این پی)بھارتی ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں،بھارتی سپریم کورٹ کی بنائی گئی کمیٹی نے بی سی سی آئی کو جلد اسکواڈ کے اعلان کی ہدایت کردی۔یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئینزٹرافی کیلئے بھارت نے اب تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا تھاوجہ آئی سی سی سے بگ تھری کا خاتمہ تھا۔لیکن اب سپریم کورٹ کی قائم کی گئی،

کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرنے بورڈ کو جلد معاملات فائنل کرنے کی ہدایت کی اور صاف کہہ دیا ہے کہ بلا کسی تاخیر کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے نہیں توسپریم کورٹ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔دوسری جانب آئی سی سی کی ویب سائیٹ پرکالم میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ چیمپئنزٹرافی آئی سی سی کا واحد ایونٹ ہے جہاں پاکستان نے بھارت کو 2004اور2009میں شکست دے رکھی ہے،امید ہے گرین شرٹس ایجبسٹسن بھی ایک بارپھربھارت کو ہراکر ریکارڈ بہتر بنائیں گے۔کالم میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیرسے جھگڑے کے حوالے سے بھی لکھا کہ ان سے مستقبل قریب میں کسی کافی شاپ میں ملنے کا امکان نہیں ہے۔ خوش قسمت ہوں کہ اس وقت کھیلا جب دونوں ٹیموں میں، ٹنڈولکر، ڈریورڈ، وسیم اکرم اورانضمام الحق جیسے اسٹار موجود تھے۔۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مقابلہ ہوگا۔آئی سی سی کے کالم کے مطابق آئی سی سی نے چیمپینزٹرافی کے ایمبیسڈراور سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے مابین دوستانہ رویہ ہوتاہے ، لیکن گوتم گھمبیر ایسا نہیں کرتا تھا ۔آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی امکان نہیں کہ میں اور گھمبیر کہیں کافی پیتے نظر آئیں جبکہ 2007 میں ہونی والی آفریدی اور گوتم گھمبیر کی تلخ کلامی پر ان کا کہنا تھا کہ گوتم وہ لمحہ آج تک نہیں بھلا پایا ہے ۔

تاہم آفریدی نے کہا کہ یوراج ، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں ہم نے کئی یادگار لمحات ساتھ گزارے ہیں ۔گزشتہ برس اپنی جرسی آفریدی کو تحفہ میں دینے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے بھی آفریدی نے نیک خواشہات کا اظہار کیا۔انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کی کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی شرٹ میرے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے جو مجھے اپنے میچوں اور عمدہ رشتوں کی یاد دلاتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…