پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا نام منظر عام پر،بولی کا اعلان کردیاگیا

29  اپریل‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے پہلے اوردوسرے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد تیسرے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں کھیلیں گی اورپاکستان کرکٹ بورڈنے چھٹی ٹیم کےلئے بولی دینے کااعلان کردیاہے اورچھٹی ٹیم کےلئےبولی کے عمل کا آغاز 30 مئی 2017 کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی چھٹی ٹیم کےلئے پانچ رینجزجن میں فیصل آباد، حیدرآباد،

ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا اور ملتان کااعلان کیاتھااور ان میں سے ایک رینج کوپی ایس ایل کی فرنچائزکادرجہ دیاجائے گاجس کی پاکستان میں کارکردگی بہترہوگی اورصرف ٹیکنکل بنیادوں پرپوری اترنے والی رینج کوبولی دینے کی اجازت دی جائے گی ۔واضح  رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کوبھی شامل کرنے کی تجویزگزشتہ سال مئی میں دی گئی تھی لیکن پی ایس ایل کی موجود ہ پانچ فرنچائزکے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے دوسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کوشامل نہیں کیاجاسکاتھاجبکہ پاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے رواں سال ہی چھٹی ٹیم کوبھی تیسرے ایڈیشن میں شامل کرنے کااعلان کیاتھاجس پراب عمل بھی کیاجائےگااورپی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم بھی شامل ہوگی اوراس کی شمولیت کےلئے باقاعدہ بولی دی جائے گی اوربولی پرپورااترنے والی رینج ہی فرنچائزکادرجہ حاصل کرسکے گی ۔پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی نے یہ بھی اعلان کررکھاہے کہ تیسرے ایڈیشن کے کچھ میچ پاکستان میں کھیلے جائینگے اورفائنل کراچی میں کھیلاجائےگا۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد اب پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ رینجزمیں سے ایک رینج کوبولی کے ذریعے پی ایس ایل کاحصہ بنایاجائے گااوراس کوبھی فرنچائزکادرجہ ملے گا۔اورچھٹی فرنجچائزکی وجہ سے مزید غیرملکی اورملکی کھلاڑیوں کوکھیلنے کاموقع ملےگا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…