وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کا پول کھول دیا، ایسا کیا تھا کہ شنیرا کو معاملہ سنبھالنے کیلئے ٹویٹر پر پیغام بھیجنا پڑ گیا؟

27  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کپتان اورعظیم کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا کی محبت اور دلچسپ گفتگو سب کو ہی اپنا گرویدہ بنا دیتی ہے۔ دونوں میاں بیوی اپنےٹی وی انٹرویوز میں اپنی ذاتی زندگی کے قصے سنا کر شائقین کو محظوظ کرتے رہتے ہیں

مگر اس بار تو وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کا ایک ایسا دلچسپ قصہ ٹی وی پروگرام میں سنا دیا کہ جسے سن کر وہاں بیٹھے سبھی قہقہے مار کر ہنس پڑے۔ وسیم اکرم نے پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ شنیرا کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ دو سال پہلے ہم ایک قریبی عزیز کے گھر دوپہر کا کھانے پر مدعو تھے جہاں میزبان نے قیمے میں کپورے ڈالے ہوئے تھے ،کپورے اسطرح سے کٹے ہوئے تھے کہ شنیر ا کو لگا کہ یہ مشروم (کھمبی)ہے ۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اس وقت تومیں نے شنیرا کو کپورے کھانے سے نہیں روکااور نہ ہی انہیں اسے سے متعلق بتایا لیکن جب بعدمیں میں نے شنیر ا کو بتا یا کہ یہ کیا تھا کہ وہ سکتے آگئی ۔وسیم اکرم کا قصہ سن کر حاضرین بے اختیار ہنس پڑے ۔اور پھر بات یہاں پر ختم نہیں ہو جاتی ، پول کھولنے پر شنیر بھی میدان میں آگئیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم سے متعلق کہا کہ ”واقعی !!!اور میں سمجھتی تھی کہ تمہارا کام ٹاک شو میں کرکٹ کے حوالے سے بات کرنا ہے “۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…