بھارت کو اربوں کا نقصان،پاکستان نے ’’بگ تھری‘‘ کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھونک دی

26  اپریل‬‮  2017

دبئی(آئی این پی)پاکستان نے ووٹنگ سے ’’بگ تھری‘‘ کے ذریعے کرکٹ پر بھارتی حکمرانی کا خواب چکنا چور کر دیا‘ آئی سی سی کے نئے گورننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈآئی سی سی کی آمدنی سے570ملین ڈالرزمانگ رہاتھا اسے آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا‘نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا‘

اس بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی اور بگ تھری کا حتمی خاتمہ آئندہ اجلاس میں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ششانک منوہر کی اضافی حصے کا معاملہ حل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی عالمی کرکٹ میں آئی سی سی اورپاکستان کی فتح ہوئی ہے۔ آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں بگ تھری کاووٹنگ کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا ہے۔آئی سی سی اجلاس میں2کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈآئی سی سی کی آمدنی سے570ملین ڈالرزمانگ رہاتھا۔جبکہ آئی سی سی نے بھارت کو400ملین ڈالرزکی پیش کش کی تھی۔آئی سی سی کے نئے گورننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے ہیں۔نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔واضح رہے کہ بگ تھری ممالک میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل تھے۔بگ تھری میں شامل تینوں ممالک آئی سی سی کے انتظامی اورمالی معاملات دیکھتے تھے۔آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ سمیت 7ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔بورڈمیٹنگ کے فیصلوں کی توثیق جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی اور بگ تھری کا حتمی خاتمہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…