سپر لیگ فکسنگ سکینڈل،طویل خاموشی کے بعد محمدعرفان کادھماکہ خیزاقدام،بڑے بڑوں کو ہلاکر رکھ دیا

27  مارچ‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میچ فکسنگ سکینڈل کے معاملے پرفاسٹ بائولرمحمدعرفان وعدہ معاف گواہ بننے کےلئے تیارہوگئے ہیں اورانہوں نے میچ فکسنگ کے تمام واقعات پی سی بی کوبتانے پرآمادگی ظاہرکردی ہے ۔محمدعرفان کے اس اقدام کومیچ فکسنگ سکینڈل کاایک نیاموڑقراردیاجارہاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے بورڈ کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کا عندیہ دےدیا ۔محمدعرفان کااس

بارے میں کہناہے کہ مجھے جوسزادینی ہے وہ دے دی جائے لیکن ان کاکیس ٹریبونل میں نہ بھیجاجائے اوراس سلسلے میں وہ تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کوتیارہیں جوکہ پی سی بی کوضرورت ہیں ۔پی ایس ایل کے ایونٹ کے دوران بکیزسے رابطوں کے حوالے سے بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تاخیرسے اطلاع کرنے پرمحمدعرفان کےلئے آٹھ صفحات پرمشتمل جواب تیارکیا ہے۔ محمدعرفان نےموقف اختیارکیا ہے کہ کہ بکیزکی آفر پر پہلی باروہ بات ہی نہ سمجھ سکے کیونکہ وہ والدین کےانتقال کی وجہ سےبھی ڈسٹرب تھے،اس لیے بھی وہ اینٹی کرپشن یونٹ کو بر وقت آگاہ نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام آنے والے محمد عرفان کو ایونٹ کے بعد پی سی بی نے معطل کردیا تھا۔ تاخیرسےبتانےپرفاسٹ بولراپنی غلطی تسلیم کر چکے ہیں۔یہ امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ محمدعرفان کامعاملہ ٹربیونل تک نہ جائے گا اور محمد عرفان کے خلاف کارروائی پی سی بی کی انکوائری کمیٹی ہی کرے گی۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام آنے والے محمد عرفان کو ایونٹ کے بعد پی سی بی نے معطل کردیا تھا۔ تاخیرسےبتانےپرفاسٹ بولراپنی غلطی تسلیم کر چکے ہیں۔یہ امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ محمدعرفان کامعاملہ ٹربیونل تک نہ جائے گا اور محمد عرفان کے خلاف کارروائی پی سی بی کی انکوائری کمیٹی ہی کرے گی۔اور محمدعرفان کوایک مرتبہ قومی ٹیم میں کھیلنے کاموقع مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…