شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

26  مارچ‬‮  2017

لاہور(آن لائن)شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی بنا پر ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے بڑھتے ہوئے عمل دخل سے ناخوش تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے پاکستان سپر لیگ سے قبل ہی ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا مگر اس وقت ایسا ممکن نہ ہو سکا اور اب بلآخر آفریدی نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنا یا جبکہ اس وقت

2 فرنچائزز بھی ان سے معاہدے کیلئے تیار تھیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی اور پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے درمیان کافی عرصے سے اختلاف چلا آرہا تھا اور چند ماہ قبل بھی آفریدی نے ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تگا مگر بعض ’’بڑوں ‘‘ کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب بھی ان کے پاس آپشنز کی کمی نہیںتاہم اس حوالے سے وہ جلد کوئی فیصلہ کر کے کسی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کر یں گے۔شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی جانب سے دعوت و بعض دیگر خبریں چلنے اور پھر بیک فائر ہونے کا بھی انہیں دکھ پہنچا تھا، ان کو لگتا تھا کہ ٹیم حکام کی جانب سے میڈیا کی توجہ کیلئے بار بار اس قسم کی شوشے چھوڑنے سے ان کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے،دیگر کئی معاملات بھی انہیں پسند نہیں تھے اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…