کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو ایک میچ کے کتنے پیسے دیتا ہے؟ ہوش اڑا دینے والا انکشاف

23  مارچ‬‮  2017

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ریکارڈ بلےبازی کا مظاہرہ کرنے والے چتیشورپجارا سمیت تین کھلاڑیوں کو گریڈ اے کیٹگری میں کنٹریکٹ میں شامل کرلیا ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق چتیشور پجارا، آل راؤنڈر رویندرا جدیجا اور مرلی وجے اے کیٹگری میں کپتان ویرات کوہلی، مہندراسنگھ دھونی، روی چندرن ایشون اور اجانکیا راہانے کی

صف میں شامل ہو گئے ہیں۔اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو اب دو کروڑ ہندوستانی روپے دیے جائیں گے جو نومبر 2015 کے مقابلے میں گریڈ اے کنٹریکٹ کا دوگنا ہے۔بی سی بی آئی نے دیگر دو کیٹگری کے کھلاڑیوں کی رقم میں اضافہ کردیا ہے جہاں گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ ہندوستانی روپے جبکہ گریڈ سی کھلاڑیوں کو ہندوستانی 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ہندوستانی کھلاڑیوں کو مختصر طرز کرکٹ کے میچوں کی فیس میں بھی دوگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ایک روزہ میچوں کی فیس 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی فیس 3 لاکھ ہندوستانی روپے دیے جائیں گے تاہم ٹیسٹ میچوں کی فیس کے اضافے میں بی سی بی آئی گزشتہ فیصلے پر قائم ہے جہاں میچ فیس کو 7 لاکھ سے 15 لاکھ ہندوستانی روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ پجارا اور جدیجا کو ہوا ہے، جدیجا عالمی نمبر ایک باؤلر بننے پر گریڈ سی سے گریڈ اے میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کو 25 لاکھ ملتے تھے۔دوسری جانب پجارا بھی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور اب انھیں پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ پیسے ملیں گے اس سے قبل وہ گریڈ بی میں 50 لاکھ حاصل کررہے تھے۔سریش رائنا بی سی سی آئی کے کنٹرکٹ میں حیران کن طور پر ان 32 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں جنھیں کنٹرکٹ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…