عمران خان کے کھلاڑیوں کوپھٹیچرکہنے پر جاوید آفریدی کا دلچسپ جواب،ڈیرن سیمی کو کیا ٹوئٹر پرکچھ کہہ ڈالا؟جانیئے

8  مارچ‬‮  2017

پشاور(آئی این پی)پشاور زلمی کے کپتان سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوادیا ہے تاہم سیمی کا اصرار ہے کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی ایسا  کریں اور اسی حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری

ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے سر بھی منڈوالیا تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو سیمی کا سر منڈوانا مہنگاپڑگیا ہے کیونکہ سیمی نے جاوید آفریدی سے بھی جواب میں ایسا ہی کرنے کا کہا ہے۔ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز سرمنڈوانے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سمیت جاوید آفریدی کو کہا کہ وہ بھی ایسا کریں جس پر جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو جواب دیا کہ میرے خوبصورت بالوں سے جلو مت، جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مذاقاً پھٹیچر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرے خوبصورت اور اچھے بالوں سے مت جلو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے، ایسے بالوں کے لوگ خواب دیکھتے ہیں۔‘‘ جاوید آفریدی کے جواب پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس زبردست مکالمے کو پسند کر چکے ہیں اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔۔جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ پر کئی افراد نے عمران خان پرتنقید کی ہے اورکہاہے کہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان کے مہمان تھے اورمہمانوں کی عزت کی جاتی ہے تاہم عمران خان نے اس کاخیال نہیں رکھاہے ۔سوشل میڈیاکے صارفین نے اپنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کوغیرملکی کھلاڑیوں پرتنقید کرتے وقت پاکستان کے کلچراورثقافت کوبھی سامنے رکھناچاہیے تھا۔صارفین نے

عمران خان سے مزید کہاکہ آپ کی توکرکٹ ہی پہچان ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے بارے میں کرکٹ کلب کی زبان استعمال کرکے مہمانوں کی تضحیک کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…