وہاب ریاض کو پی ایس ایل جیتتے ہی اپنے بالوں کی فکر پڑ گئی ۔۔۔ کیا بہانہ پیش کردیا ؟ ‎

8  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض ٹنڈ کروانے کے وعدہ سے مکرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس فائنل جیتنے کی صورت میں اپنی اور اپنی ٹیم کی ٹنڈ کروانے کا وعدہ کیا تھا جس پر ہانک کانگ میں ٹنڈ کروانے کے بعد ڈیرن سیمی نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے

ہوئے پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو وعدہ یاد دلایا تو ایک نجی ٹی وی نے اس حوالے سے وہاب ریاض کیساتھ رابطہ کر کے سوال کر ڈالا کہ اب وہ کب ’ٹنڈ‘ کروا رہے ہیں۔جس پر جواب دیتے ہوئے وہاب ریاض نےکہا کہ’’ آپ نے وعدہ کرتے ہوئے ڈیرین سیمی کو دیکھا تھا، ہماری ٹنڈ ضرور کروانی ہے‘‘؟ اس پر خاتون اینکر نے ٹیم ڈسپلن کے ایک اصول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی تو کپتان کی بات مانتے ہیں جس پر وہاب ریاض نے کہا کہ ”بالکل! ہم سب کپتان کی بات مانتے ہیں اور اسی وجہ سے پشاور زلمی کامیاب بھی ہوئی ہے۔ البتہ ٹیم کے تمام کھلاڑی جب اکٹھے ہوں گے تو اس ’ٹنڈ‘ والے معاملے پر بات چیت کریں گے۔“ اس پر صحافی نے کہا کہ یعنی جب سب اکٹھے ہوں گے تو پھر ”اجتماعی ٹنڈ“ کروائیں گے؟ تو وہاب ریاض نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ ’ٹنڈ‘ ہو گی، ہو سکتا ہے کہ ہم اس فیصلے کو ختم ہی کر دیں۔خاتون اینکر نے کہا کہ آپ ’ٹنڈ‘ کروا لیں، کیا پتہ آپ کو جچ جائے۔ اس پر وہاب ریاض نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جچے یا نہ جچے، لیکن ابھی وقت نہیں آیا اور جب وقت آئے گا تو پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔خاتون اینکر نےآخر میں ازراہ مذاق وہاب ریاض سے جب یہ کہا کہ ”دیکھ لیں! آپ جشن منا رہے ہیں لیکن ٹنڈ نہیں کروا رہے۔“ تو اس پر وہاب ریاض نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے ٹنڈ کے معاملے کو سرے سے ہی ختم کر دیا کہ” کیا ہم لوگ کہیں پکڑے گئے ہیں جو ٹنڈ کروا لیں۔“

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…