پی ایس ایل فائنل۔۔اگر کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو ہم کیا کام کر دیں گے؟ نجم سیٹھی نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

28  فروری‬‮  2017

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان میں آکر کھیلنے کے فیصلے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاس دو تین دن کا وقت ہو گا تاہم اگر ٹورنامنٹ میں شامل کوئی غیر ملکی کھلاڑی فائنل کے لیے لاہور نہیں آتا تو ہمارے پاس 50 ایسے متبادل غیرملکی کھلاڑی موجود ہیں جو پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کافائنل منعقد کروانے کے فیصلے کو بڑی پیشرفت قرار دیتے

ہوئے عوام شکر یہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش پورا کرنے کے لیے پاک فوج، وزیراعظم اور پنجاب حکومت نے پھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم بات پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں منعقد ہونا نہیں بلکہ اس کے ذریعے عوام کا یکجا ہو کر دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہے۔پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے متعلق بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا ہے تو اچھی بات ہے لیکن فائنل لاہور میں منعقد کرانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے متضاد بیان دیا۔کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور اس سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…