پی ایس ایل،کوئٹہ اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران رونے والی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جانتے ہیں یہ لڑکی کون ہے ؟

28  فروری‬‮  2017

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپرلیگ میں دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور ظلمی کے میچ کے دوران انتہائی دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔ سنسنی خیز میچ میں ظلمی نے گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔خاص بات بوم بوم کی اننگ تھی جس میں وہ 23 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس میچ کے دوران شائقین کو ایک لڑکی اسکرین

 

پرنظرآئی جو کھلونا خرگوش ہاتھ میں اٹھائے پشاور ظلمی کی جیت کیلئے دعا گو تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں مگر یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ پشاور ظلمی کی جیت پردھواں دھار روتی ہوئی یہ لڑکی دراصل پاکستان ٹیلی ویڑن پشاور مرکز کی اداکارہ اور میزبان نجیبہ فیض ہیں۔ نجیبہ ضلعی سطح پر پشاور ظلمی کی نمائندہ بھی ہیں۔سوشل میڈیا پر نجیبہ فیض کی تصاویر زیر بحث ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ نجیبہ کے رونے کا نوٹس ڈیرن سیمی نے بھی لیا۔پشاور ظلمی کی جیت کے بعدرمیز راجہ نے ڈیرن سیمی سے کہا کہ میچ انتہیائی سنسنی خیز رہا، آپکی ٹیم جذباتی کھیل پیش کر کے مداحوں کو رونے ہپر مجبور کر رہی ہے جس پر ڈیرن سیمی کا جواب تھا کہ مداحوں کے پیار پر فخر ہے۔ میں نے روتی ہوئی نوجوان لڑکی کو دیکھا جس نے کھلونا خرگوش اٹھا رکھا تھا، وہ خرگوش ہمارے لئے خوش قسمت ثابت ہوا۔اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…