گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر،بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وہ ہوگیاجس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا

26  فروری‬‮  2017

پونے(این این آئی)ٹیسٹ کی عالمی نمبر ون بھارت کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 333 رنز کی عبرتناک شکست سے دیدی مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا تیسرے روز ہی فیصلہ ہو گیا۔ آسٹریلیا نے کپتان سٹیون سمتھ کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 285 رنز سکور کرتے ہوئے

بھارت کو میچ میں فتح کیلیے 441 رنز کا ہدف دیا۔ کینگروز کیلیے بچھائے سپن جال میں میزبان ٹیم خود ہی الجھ کر منہ کے بل گر پڑی، کوئی بیٹسمین سٹیف اوکیف اور ناتھن لیون کا سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، چتیشور پجارا 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور پوری بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 پر ڈھیر ہو گئی اورآسٹریلیا نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بھارت کو اسی کی سرزمین پر 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔سپنر سٹیو اوکیف میزبان ٹیم کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے لیفٹ آرم سپنر اوکیف نے دوسری اننگز میں بھی 35 رنز دے کر 6 ہی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ناتھن لیون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پوری بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 260 رنز کے جواب میں 105 رنز ہی بنا پائی تھی جبکہ آخری7 وکٹیں مجموعے میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی تھیں۔ سٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…