پاکستان سپرلیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈنے1رنز سے شکست دیدی

25  فروری‬‮  2017

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے جمعہ کے روزکھیلے جانے والے دوسرے میچ میںایک کانٹے دارمقابلے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نےایک رنز سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو166رنزکاہدف دیاجبکہ 166رنزکرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈکو6وکٹ کانقصان اٹھاناپڑا جبکہ کپتان مصباح الحق 25، بریڈ ہیڈن 22 اور شین واٹسن 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔اسلام آبادیونائٹیڈکی طرف سے حسین طلعت نے شاندارکھیل کامظاہرہ کیااور56رنزبنائےجبکہ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسد شفیق اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسد صرف 8 رنز پرہی آئوٹ ہوگئے ۔

اس کے بعد احمدشہزاد نے شانداراننگزکھیلی اوروہ بھی آئوٹ ہوگئے ۔احمد شہزاد نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 گیندیں کھیل کر 59 رنز بنائے ہیں جبکہ پیٹرسن نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 43 گیندیں کھیل کر 69 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اسلام آبادیونائیٹڈنے آخری اوورمٰں سنسنی خیزمقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹریزکوایک رنزسے شکست دیدی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ذوالفقار بابر اور انورعلی نے 2،2 جب کہ حسن خان اور تھسارا پریرا نے1,1وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپہلے پلے آف تک پہنچ چکی ہے اور کراچی کنگزکوشکست دینے کے بعد 9پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…