شرجیل خان اور خالد لطیف فکسنگ الزامات کے خلاف ڈٹ گئے، ناقابل یقین بیان دیدیا

25  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار شرجیل خان اور خالد لطیف نے الزامات کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی چارج شیٹ کے تسلیم کرنے سے انکارکر دیا اور وکلا سے مشاورت شروع کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے 10 فروری کو مشکوک شخص سے ملاقات پر شرجیل خان اورخالد لطیف کو معطل کر دیا تھا۔ بورڈ نے دونوں

 

کھلاڑیوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں چارج شیٹ جاری کی اور 14 دن میں الزامات کا جواب دینے کا پابند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل اور خالد نے الزامات کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وکلا سے مشاورت شروع کر دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہوں نے مخصوص شخص سے ملاقات ضرور کی لیکن اس کی آفر قبول نہیں کی۔ کسی بھی شخص سے ملاقات کوئی جرم نہیں جبکہ اس مخصوص شخص سے ملنے والے دیگر کرکٹرز پی ایس ایل میں بدستور کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شرجیل اور خالد نے لندن میں مقیم سابق کرکٹر کے کہنے پر بکی سے ایک فین سمجھ کر ملاقات کی لیکن اس کے مقاصد کا علم ہوتے ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے بکیزسے کوئی ڈیل نہیں کی۔ پی سی بی کے پاس اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کرے۔ کھلاڑی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…