شرجیل کو سپاٹ فکسنگ کرنا مہنگا پڑ گیا زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

20  فروری‬‮  2017

لندن (آن لائن)فکسنگ سکینڈل نے شرجیل خان کا لیسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ بھی داؤ پر لگا دیا ہے ،اوپنر بیسمین شرجیل خان نے دورہ آسٹریلیا میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت نہ صرف پاکستانی شائقین کے دل جیتے بلکہ ایک جارح مزاج بیٹسمین کے روپ میں دنیا بھر کی لیگ فرنچائزز کی نظروں میں بھی آگئے جس کے بعد بگ بیش اور کیربیئن لیگ سمیت مختلف ٹونٹی20 لیگز کیلئے ٹیمیں اوپنر کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ کائونٹی لیسٹر شائر نے رواں سال ہی ان سے مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا، مگر پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے نتیجے میں ان کا کیریئر خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ شرجیل خان ڈومیسٹک کرکٹ میں یو بی ایل کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے انہیں معطل کر دیا ہے۔دوسری جانب لیسٹر شائرکاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہہ چکے ہیں کہ بکیز سے روابط کے الزامات میں معطل کیے جانے والے کرکٹرز کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے، مگر جرم ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی تاہم اس اعلان کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کے بچ نکلنے کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…