پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کا فائنل،اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

19  فروری‬‮  2017

دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی پاکستان کیلئے ٹاسک فورس کے رکن اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے لاہور سمیت پاکستان بھر میں دہشت گرد حملوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کی حمایت کردی ہے۔ایک انٹرویومیں جائلز کلارک نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہت گرد حملوں کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں ہونا چاہیے اور یہ دہشت گردوں

کو جواب ہو گا کہ ہم ان کے آگے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں کبھی بھی دہشت گردی اور دہشت گرد کو کبھی یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں ڈکٹیٹ کریں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمارے معاشرے یا اس زمین پر دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں۔۔جائلز کلارک نے دہشت گرد حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو مسئلہ یا اعتراض ہے وہ پیش کر سکتے ہیں لیکن انہیں شہریوں کو ہلاک یا زخمی کیے بغیر ایسا کرنا ہو گا.انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے چاہنے والے ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اپنے ہیروز اور عالمی شہرت یافتہ اسٹارز کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا ہوا دیکھیں۔اس موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اوع پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔جائلز کلارک نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی ایک طویل سفر ہے اور ہمیں اس کا آغاز پہلا قدم اٹھا کر کرنا ہو گایہ دنیائے کرکٹ اور پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے کہ وہ ان تمام افراد کی حمایت کریں جو ملک میں کھیلوں کیلئے محفوظ ماحول بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں تاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیاری کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھی جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے تاکہ ہم دوطرفہ سیریز کا انعقاد بھی ممکن ہو سکے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں ہر کوئی دوطرفہ سیریز کا انعقاد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوا تو وہ اسے دیکھنے کیلئے ضرور آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…