قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے ویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑدیا، بڑا ریکارڈ قائم کر دیا

19  فروری‬‮  2017

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے ویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑدیا،بابراعظم نے اب تک 23ون ڈے اور چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، اگرکیریئر کے پہلے اتنے ہی میچوں میں ویرات کوہلی کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جائے تو وہ باآسانی کہیں بہتر بیٹسمین دکھائی دیتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈربیٹسمین بابراعظم نے ابتک 23ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں

 

انہوں نے 4 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں سمیت 53.09کی اوسط سے 13چھکوں اور98چوکوں کی مددسے1168رنزبنائے ہیں۔اتنے ہی میچوں میں اگر ویرات کوہلی کے اعدادوشمار دیکھے جائیں تو وہ بابراعظم سے کافی پیچھے نظر آتے ہیں جنہیں اگرچہ اتنے میچوں میں تین کم اننگز کھیلنے کا موقع ملا تھا لیکن اْن کا اسٹرائک ریٹ،چھکوں کا تناسب نسبتاً نمایاں حد تک کم تھا۔ویرات کوہلی نے20ون ڈے میچز میں2 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں سمیت 52.93کی اوسط سے 5چھکوں اور90چوکوں کی مددسے847رنزبنائے ہیں۔کیریئر کے پہلے 23ون ڈے میچوں میںکوہلی سے نسبتاً 321زائد رنزبنانے والے بابر اعظم نے دوگنی سنچریاں بنانے کے علاوہ آٹھ زائد چوکے اور اتنے ہی زائد چھکے لگائے ہیں۔یہ اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ بابراعظم نے اب تک کے کیریئر میں ویرات کوہلی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر اب ضروری ہے کہ وہ دیگر مسائل میں الجھے بغیر اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں جنہوں نے دورہ آسٹریلیامیں کینگروزکے دیس میں سنچری اسکور کرنے والے محض دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرکے اس بات کا ثبوت دے دیاہے کہ وہ ہر قسم کی کنڈیشنزاورہرطرح کی بولنگ لائن کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔

 

لہٰذا مزید کامیابیاں حاصل کرنے یا کم ازکامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے قدم بدستورزمین پر ہی رکھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…